مشرقی بلوچستان  خفیہ ادارے کے 2 اہلکاروں سمیت 12 افراد ھلاک متعدد زخمی

مشرقی بلوچستان  خفیہ ادارے کے 2 اہلکاروں سمیت 12افراد ھلاک متعدد زخمی


چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستانی خفیہ  ادارے کے 2اہلکار  قتل ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو چمن میں سر حد پر تصدق گیٹ پر ڈیو ٹی ختم کر نے کے بعد دو اہلکار جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نائیک ہاشم اور سپا ہی ناصر شدید زخمی ہوگئے۔

جنہیں طبی امداد کے لئے شال  منتقل کیا جا رہا تھاکہ راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گئے۔

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی، مزید کارروائی جا ری ہے ۔

علاوہ ازیں شال سبزل روڈ ازبک چوک پر کنویں میں گیس بھر جانے سے تین افراد ھلاک ہوگئے ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ھلاک  افراد کی شناخت عبدالباقی ولد جمعہ خان، عبدالولی ولد جمعہ خان، محمد علی ولد سیف الرحمن کے نام سے ہواہے۔


شال میں ایئر پورٹ روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد ھلاک  ہوگئے۔ ترجمان چھیپا کے مطابق ھلاک افراد کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس طرح اوتھل کوسٹل ہائی وے کنڈے واری کے مقام پر دو مسافر بسوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے  میں تین افراد ھلاک  جبکہ معتدد افراد زخمی ہوگئے۔ نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثناء دالبندین میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص ھلاک  4زخمی ہوگئے۔  دالبندین کے علا قے آرسی ڈی شاہراہِ پر دوگاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں شفیق نامی شخص ھلاک جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔  جنہیں فوری  ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نع ش ورثاءکے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کی علاج جاری ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ڈیرہ مراد جمالی مسلح افراد کی فائرنگ ڈاکٹر بھائی سمیت  زخمی

اتوار فروری 18 , 2024
ڈیرہ مراد جمالی مسلح افراد کی فائرنگ ڈاکٹر بھائی سمیت  زخمی

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ