حیدرآباد: لطیف آباد میں آتش بازی کے کارخانے میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

حیدرآباد: شہر کے علاقے لطیف آباد کے لغاری گوٹھ میں آتش بازی کے کارخانے میں شدید دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے سے کارخانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور آگ بھڑک اٹھی، جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے اب تک 3 لاشیں اور متعدد زخمی افراد نکالے جا چکے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی ایم سی میں طلباء کا غیر منصفانہ ویوا سسٹم اور ہراسگی کے خلاف پرامن احتجاج کا اعلان

ہفتہ نومبر 15 , 2025
بولان میڈیکل کالج کے طلباء نے کالج میں طلباء کے حقوق، محفوظ ماحول، اور غیر منصفانہ تعلیمی نظام کے خلاف پرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ طلباء نے کہا ہے کہ یہ احتجاج پیر کے روز کالج میں ہوگا اور کسی بھی قسم کے جارحانہ رویے کی اجازت نہیں ہوگی۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ