کچھی میں حاجی شہر پولیس تھانہ پر مسلح افراد کا حملہ، سرکاری اسلحہ ضبط، تھانہ کو آگ لگا دی گئی

بلوچستان کے ضلع کچھی میں حاجی شہر پولیس تھانہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک بار پھر حملہ کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق 20 سے 25 کے قریب جدید اسلحے سے لیس افراد نے اچانک تھانے پر دھاوا بول دیا اور شدید فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر یرغمال بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ، گولیاں، وائرلیس سیٹس سمیت دیگر سامان چھین لیا۔ اس کے بعد مسلح افراد نے تھانے اور سرکاری ریکارڈ کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہمارے شہید صرف ماضی کی داستان نہیں بلکہ ہمارا زمانہ حال کی سانس ہیں۔ خلیل بلوچ

جمعرات نومبر 13 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق چیئرمین خلیل بلوچ نے کہا ہے کہ تیرہ نومبر بلوچ قوم کے اجتماعی عزم کا دن ہے۔ 1839 میں خان قلات کی شہادت نے تاریخ کے صفحات پر یہ ہمیشہ کے لیے ثبت کردیا کہ استعمار کی توپ و باردو صرف جسم مٹا سکتی ہے، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ