سبی، گومازی اور مرجان میں پاکستانی فورسز اور گیس لے جانے والی گاڑی پر حملے، جانی نقصانات کی اطلاعات

بلوچستان کے اضلاع سبی، کیچ اور قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے مختلف کارروائیوں میں پاکستانی فوج اور گیس لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے گومازی کے پہاڑی مقام دیزیگ میں گزشتہ شام بلوچ مسلح آزادی پسندوں اور پاکستانی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ مسلح افراد نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

ادھر قلات کے علاقے مرجان میں بوزر گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: جبری لاپتہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

پیر نومبر 10 , 2025
تربت کے علاقے گھنہ سے کونشقلات، تمپ کے رہائشی جبری لاپتہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت میردوست ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو تمپ کے علاقے کونشقلات کا رہائشی ہے، جنہیں 13 فروری 2025 کو پاکستانی فوج اور اس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ