ڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان دوستین بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے ڈیرہ بکٹی کے علاقے 238 کھٹن پل کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر بھاری اور جدید ترین ہتھیاروں سے فائرنگ کر کے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں سرمچاروں نے قابض فورسز پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے فائر کیے جو پوسٹ کے اندر گرے جس کے نتیجے میں دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) قبول کرتی ہے اور ہماری کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واشک اور جھاؤ کے علاقوں میں مسلح حملے، پولیس تھانہ اور موبائل ٹاورز نذر آتش، اسلحہ ضبط

ہفتہ نومبر 8 , 2025
گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے دالی میں بڑی تعداد میں مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کر کے قبضہ کر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا اور سرکاری اسلحہ و موٹر سائیکلیں اپنے ساتھ لے گئے۔ حملے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ