آواران میں فورسز اور کوہلو میں ایک گھر پر مسلح افراد نے راکٹ برسائے

آواران کولواہ کنیچی میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شام فوجی چوکی پر راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ۔

آخری اطلاع تک مزکورہ حملے کی ذمہ داری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ،مگر اس سے قبل ہونے والے حملوں کی ذمہداریاں بلوچستان لبریشن فرنٹ قبول کرتی آئی ہے ۔

دریں اثناء کوہلو کے سرحدی علاقے دولواہی کے مقام پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ فائز کیے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ قبائلی رہنما لیاقت علی شیرانی کے گھر پر ہوا ہے، اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات دو بجے کے قریب گھر کے چاروں اطراف سے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس پر ہم نے کلاشنکوف کے ساتھ جوابی فائرنگ کی۔

ان کا کہنا تھا یہ فائرنگ کا سلسلہ قریباً 30 منٹ تک جاری رہا جس میں نا معلوم افراد نے چار راکٹ فائر کیے جبکہ دیگر اہم ہتھیاروں کا استعمال بھی ہوا ہے جن میں سکیل و سنائپر رائفل شامل تھے۔

انہوں نے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رات میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں دو جانور ہلاک ہوئے اور گھر کے دیواروں میں بھی جزوی طور پر نقصانات پہنچے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ علی الصبح مقامی افراد کے ساتھ جب چاروں اطراف گشت کیا گیا تو معلوم ہوا کہ نامعلوم مسلحہ افراد نے گھر کو چاروں اطراف سے گھر کو گھیر لیا ہے ۔ اور قدموں کے نشانات سے معلوم ہو رہا تھا کہ ان کی تعداد 8 سے دس بندے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاہے کہ میرا کسی سے اس قدر ذاتی دشمنی تو نہیں تھی نہ ہے کہ کوئی میرے گھر میں اس قدر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرے مگر سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں اگر کسی نے اس کا رد عمل دیا تو علم نہیں یا نساؤ کے چار پولنگ میں ری پولنگ کے حوالے سے علاقے میں خوف ہراس پھیلانے یہ سب کیا بھی علم نہیں ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

فورسزہاتھوں 3افراد لاپتہ،لواحقین کا دھرنا

پیر اپریل 29 , 2024
بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فوج نے ضعیف العمر شخص سمیت 3 افراد کو حراست میں لے کرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والوں کی شناخت پراک ولد کمال، مجاہد ولد تاج محمد  اوردودا ولد لعل بخش کے ناموں سے ہوا ہے۔ ان میں سے ایک ضعیف […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ