قلات: دو مختلف واقعات میں فائرنگ سے شاکر لانگو سمیت 6 افراد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شاکر سعداللہ لانگو، اس کا بھائی شاکر خیراللہ لانگو سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق دیگر ہلاک ہونے والوں میں محمد کریم ولد محمد، سکنہ حال کوئٹہ، اور محمد ظاہر ولد خالقداد شامل ہیں۔

دوسرا واقعہ قلات کے مختلف علاقوں میں پیش آیا، جہاں ماماتاوہ سے ایک شخص اور کُڈی کے علاقے سے ایک اور لاش برآمد ہوئی۔ دونوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ برآمد ہونے والی ایک لاش کی شناخت سمیع اللّٰہ نیچاری کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق نعش ایک ویران مقام سے ملی، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تاہم فائرنگ کے دونوں واقعات کی وجوہات اور محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: ہوشاپ سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

ہفتہ نومبر 8 , 2025
تربت کے نواحی علاقے ہوشاپ سے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، مقتول کی شناخت نسیم ولد قادر بخش، ساکن ہوشاپ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ