اروماڑہ اور کوہلو حملوں میں پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے یکم نومبر کی صبح تقریباً 8:00 بجے کے قریب اورماڑہ کے مقام کواری شاہراہ پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی بم دھماکے کا نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ اس میں سوار چار اہلکار موقع پر ہلاک اور باقی شدید زخمی ہوگئے۔ قافلے کی دیگر گاڑیاں اپنے ساتھی اہلکاروں کو بچانے کے بجائے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
کارروائی مکمل کرنے کے بعد سرمچار بحفاظت اپنے ٹھکانوں پر واپس پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 31 اکتوبر کو کوہلو کے علاقے لاسئے زئی کے قریب ببر تاک کے مقام پر ایک تعمیراتی کمپنی پر حملہ کیا۔ سرمچاروں نے وہاں موجود لیویز اہلکاروں کو خبردار کیا کہ وہ خود کو دور رکھیں۔ تاہم لیویز اہلکاروں نے اطلاع کے باوجود سرمچاروں پر حملہ کیا، جس کے جواب میں ایک لیویز اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اورماڑہ میں قابض پاکستانی فوج اور کوہلو میں تعمیراتی کمپنی پر حملوں میں چار فوجی اہلکاروں سمیت ایک لیویز اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت ایم ایٹ شاہراہ پر حادثہ، دو خواتین جاں بحق، تین زخمی

اتوار نومبر 2 , 2025
تربت: ایم ایٹ شاہراہ پر ہیرونک کے مقام پر ایک تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب ایک کرولا گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ