
بلوچستان کے علاقے گوادر سے متصل اروماڑہ میں گزشتہ روز پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ صبح کے وقت اس وقت ہوا جب فوجی قافلہ کوسٹل ہائی وے پر گشت کر رہا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
پاکستانی فوج کی جانب سے تاحال اس حملے پر کوئی موقف جاری نہیں کیا گیا۔
بلوچستان میں اس طرح کے حملے آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے کئے جاتے ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔
