ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 31 اکتوبر کو صبح 8:30 بجے ڈیرہ مراد جمالی میں غفور پمپ کے ساتھ پولیس لائن کے مین گیٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہاں سرکاری املاک کو کافی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ تھانہ پر یہ حملہ ایک انتباہ کے طور پر کیا گیا تاکہ ڈیرہ جمالی کے مختلف تھانوں میں موجود پولیس اہلکار اپنا ظالمانہ رویہ ترک کریں اور مقامی بلوچ عوام کے ساتھ غیر انسانی سلوک سے گریز کریں۔ اگر پولیس نے عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست نہیں کیا تو ان اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تیرہ نومبر: قومی آزادی کی لازوال جدوجہد کے شہیدوں کا دن

جمعہ اکتوبر 31 , 2025
تحریر: این کیو بلوچزرمبش مضمون جب ہم ہر سال تیرہ نومبر کا دن مناتے ہیں، تو ہمارے دلوں میں ایک آگ بھڑک اٹھتی ہے، جو غلامی کی بوسیدہ زنجیروں کو توڑنے کی لگن سے بھری ہوئی ہے۔ تیرہ نومبر کا یہ عظیم دن ہمارے لیے صرف ایک تاریخی دن نہیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ