کیچ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، پنجگور سے تین نوجوان جبری طور پر لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پنجگور سے تین نوجوانوں کے جبری لاپتہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلیدہ کے علاقے میناز میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے علی ولد سعید کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دودری جانب تربت شہر کے قریب کیچ ندی کے کنارے پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ لاش کو سول اسپتال تربت منتقل کیا گیا، جہاں بعد ازاں متوفی کی شناخت عبدالخالق ولد امیر بخش ساکن دشتی بازار تربت کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، تاہم تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

گزشتہ روز پنجگور کے علاقے چتکان میں پاکستانی فورسز نے چھاپے کے دوران تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ لاپتہ کیے گئے نوجوانوں کی شناخت زمیر ولد نورالحق، حمزہ ولد محمد عالم اور شاہ حسین ولد شفی جان ساکن تسپ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اہلِ خانہ نے نوجوانوں کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکہ اور بھارت نے دس سالہ دفاعی فریم ورک معاہدہ طے کر لیا

جمعہ اکتوبر 31 , 2025
امریکہ اور بھارت نے جمعہ کے روز ایک اہم دس سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون، تکنیکی اشتراک، انٹیلی جنس کے تبادلے اور دفاعی صنعت میں شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ یہ معاہدہ جنوب مشرقی ایشیائی دفاعی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ