کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5983ویں روز بھی جاری

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ جبری گمشدگیوں کے خلاف 5983ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپ کی قیادت تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد نے کی۔

احتجاج میں لاپتہ صغیر احمد اور اقرار بلوچ کے لواحقین نے شرکت کی اور اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ لواحقین نے بتایا کہ صغیر احمد اور اقرار بلوچ، سکنہ آوران، کو 11 جون 2025 کو اورماڑہ چیک پوسٹ سے مبینہ طور پر ملکی اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے پرامن طریقے سے جدوجہد کر رہے ہیں، مگر تاحال نہ انہیں منظر عام پر لایا گیا ہے اور نہ ہی ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے باعث وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

وی بی ایم پی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد نے اپنے خطاب میں حکومت اور ریاستی اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگیوں کے مکمل خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر صغیر احمد، اقرار بلوچ یا دیگر لاپتہ افراد پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے شفاف اور کھلا ٹرائل کیا جائے، اور جو بےگناہ ہیں انہیں فی الفور رہا کیا جائے تاکہ غمزدہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات مل سکے۔

نیاز محمد نے مزید کہا کہ وی بی ایم پی کا احتجاج پرامن اور انسانی حقوق کے اصولوں کے تحت جاری ہے، اور تنظیم جبری گمشدگیوں کے متاثرہ خاندانوں کی آواز بن کر جدوجہد جاری رکھے گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

براہوئی زبان کے عظیم شاعر محمد اسحاق سوز براہوئی انتقال کر گئے

جمعرات اکتوبر 30 , 2025
براہوئی زبان کے معروف شاعر، ادیب اور ’’شہنشاہِ غزل‘‘ کے لقب سے مشہور محمد اسحاق سوز براہوئی انتقال کر گئے۔وہ 77 برس کے تھے اور طویل علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی اسپتال میں آج 29 اکتوبر کو وفات پا گئے۔ محمد اسحاق سوز براہوئی کا تعلق شیخ واصل، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ