
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ آئندہ ہفتے ایشیا پیسیفک اکنامک کانفرنس کے دوران ملاقات کریں گے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایک اچھا اور متوازن معاہدہ کر سکتے ہیں جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا یہ ملاقات عالمی مارکیٹ میں جاری تجارتی کشیدگی کو کم کرنے اور امریکہ اور چین کے تعلقات میں نیا موڑ پیدا کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔
