نصیر آباد: جعفر ایکسپریس پر راکٹ لانچرز و دیگر ہتھیاروں سے حملہ، بی آر جی نے ذمہ داری قبول کرلی

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج نصیر آباد کے علاقے نوتال میں جعفر ایکسپریس پر راکٹ اور بڑے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کر کے نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں ٹرین سمیت قابض پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ ٹرین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکار سفر کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی

بدھ اکتوبر 29 , 2025
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر دورانِ گشت پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کی موبائل گشت پر تھی۔ دستی بم حملے کے فوراً […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ