مشہور ٹک ٹاکر “چی بابا” تین دن بعد افغانستان روانہ ہوں گے

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا اسٹار ابوبکر عرف “چی بابا” نے افغانستان واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ آئندہ تین روز میں افغانستان روانہ ہوں گے۔

چی بابا نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچ عوام کا پیار اور عزت ہی ان کے لیے سب کچھ ہے۔ ان کے مطابق، “ہم نے بلوچستان میں جو نام اور عزت کمائی، وہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ بلوچ قوم نے ہمیں بھائیوں کی طرح چاہا۔”

چی بابا کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ان کے خاندان کا تعلق افغانستان سے ہے، تاہم وہ طویل عرصے سے بلوچستان میں مقیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “بلوچ عوام کی محبت کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔”

چی بابا گزشتہ چند برسوں میں سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز اور منفرد اندازِ گفتگو کی وجہ سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر لاکھوں فالورز ہیں۔

ان کی متوقع روانگی کی اطلاع پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر #GoodLuckCheBaba کے ہیش ٹیگ کے تحت نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند: احتجاجی دھرنے کا چوتھا روز، نوجوانوں کی بازیابی تک سڑکیں بند رکھنے کا اعلان

بدھ اکتوبر 29 , 2025
بلوچستان کے علاقے مند میں جبری لاپتہ نوجوانوں کے اہل خانہ کے جاری احتجاجی دھرنے چوتھے روز بھی جاری رہا، اہل خانہ کے مطابق، 23 اکتوبر کو سہ پہر تین بجے پاکستانی فوج، ایف سی اور ریاستی اداروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران فہد ولد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ