قلات اور گورکوپ آئی ای ڈی حملوں میں قابض فوج کے 3 اہلکار ہلاک – بلوچ لبریشن آرمی

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات اور کیچ میں مختلف آئی ای ڈی حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر جانی نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے گراپ میں قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے پوسٹس پر راشن پہنچانے کی کوشش کررہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گورکوپ میں میانی کلگ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلوں کیلئے کلئرینس میں مصروف بم ڈسپوزل یونٹ کے پیدل اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد زخمی

اتوار اکتوبر 26 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پہلا واقعہ تربت کے علاقے آبسر میں پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دو افراد کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ