
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سٹی پولیس تھانے پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق حملے کے بعد اہلکاروں کی فوری جوابی فائرنگ پر حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔
