مند میں لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند بلوچ آباد میں 23 اکتوبر کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے والے فہد ولد عثمان، حمود ولد محمد جان اور ہارون ولد محمد کی بازیابی کے لیے اہل خانہ اور شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔

ریلی میں خواتین، بچے اور دیگر مقامی افرادنے حصہ لیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور لاپتہ نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے بتایا کہ مذکورہ نوجوانوں کو 23 اکتوبر کی رات حراست میں لیا گیا تھا اور اس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ لاپتہ نوجوانوں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

مظاہرین نے پہلے بلوچ آباد میں احتجاجی دھرنا دیا بعدزاں مہیر میں روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا گیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت میں قابض پاکستانی فوجی چوکی پر حملے اور ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

اتوار اکتوبر 26 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 25 اکتوبر کی شام 6 بجے،کیچ کے علاقے ککن، تربت میں قابض پاکستانی فورسز کی ایک چوکی پر راکٹ لانچروں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے قابض افواج کو جانی اور مالی نقصان پہنچا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ