خضدار: گزان میں پاکستانی فورسز کا چھاپہ، جبری لاپتہ راشد حسین کے کزن حراست کے بعد جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع خضدار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے گزان کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد گھروں میں داخل ہو کر مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ پانچ روز قبل اُس وقت کی گئی جب فورسز نے 2018 سے جبری لاپتہ بلوچ نوجوان راشد حسین کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران فورسز نے راشد حسین کے کزن منان قادر ولد عبدالقادر میروزئی سمیت کئی دیگر افراد کو حراست میں لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران فورسز نے گھروں میں فائرنگ کی، خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔

رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے بیشتر افراد کو بعدازاں رہا کر دیا گیا ہے، تاہم منان قادر تاحال پاکستانی فورسز کی تحویل میں ہیں اور اُن کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ ضلع خضدار اور گرد و نواح کے علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے فورسز کی جانب سے فوجی جارحیت جاری ہیں جن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ کئی افراد اس جارحیت میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نال میں مسلح افراد کے کنٹرول کے بعد جیٹ طیاروں کی پروازیں، زوردار دھماکے کی آواز

جمعہ اکتوبر 24 , 2025
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں گزشتہ روز مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے علاقے کو تقریباً پانچ گھنٹے تک علاقے کو اپنے کنٹرول میں رکھا۔ اس دوران حملہ آور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑیاں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ