
امریکی حکومت نے روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں Rosneft اور Lukoil پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق، ان کمپنیوں پر الزام ہے کہ وہ یوکرائن میں روسی فوجی کارروائیوں کی مالی معاونت کر رہی ہیں۔
پابندیوں کے تحت ان کمپنیوں کے امریکی مالیاتی اداروں کے ساتھ لین دین پر پابندی لگا دی گئی ہے، جبکہ ان کے بین الاقوامی اثاثے بھی منجمد کیے جا سکتے ہیں۔اس فیصلے کے اعلان کے فوراً بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں اور توانائی کے شعبے میں ہلچل دیکھی گئی۔روس نے ان پابندیوں کو “سیاسی انتقام” قرار دیا اور کہا ہے کہ وہ جلد ہی جوابی اقدامات پر غور کرے گا۔
یہ اقدام یوکرائن جنگ کے حوالے سے واشنگٹن کی جانب سے ماسکو پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی تازہ کڑی ہے۔
