نال: بلوچ آزادی پسندوں کا کنٹرول، پولیس چوکی اور تعمیراتی کیمپ پر قبضہ، اسلحہ و گاڑیاں ضبط، 13 افراد زیر حراست

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں مسلح افراد نے چھ گھنٹے تک کنٹرول قائم رکھا اور مسلح افراد نے پولیس چوکی، تعمیراتی کمپنی کے کیمپ اور شاہروں پر ناکہ بندی کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، بلوچ آزادی پسندوں نے سی پیک شاہراہ کے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ آزادی پسندوں نے ایک پولیس چوکی پر قبضہ کر کے وہاں موجود ساز و سامان اور پولیس کی گاڑیاں اپنے قبضے میں لے لیں۔

مزید برآں، مسلح افراد نے متعدد بوزر گاڑیاں نذر آتش کیں اور پولیس کی تین گاڑیاں حراست میں لے لیں۔ نال کے کلیڑی مقام پر واقع ڈی بلوچ استحصالی کمپنی کے کیمپ پر بھی حملہ کیا گیا اور کیمپ کو مشینری سمیت نذر آتش کردیا گیا۔ اس دوران 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کسی مسلح تنظیم کی جانب سے تاحال اس حملے کے حوالے سے بیان سامنے نہیں آیا، تاہم علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آور افراد کا تعلق بلوچ آزادی پسند تنظیم سے تھا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: لاپتہ وہاب اور نذیر بلوچ کی بازیابی کے لیے لواحقین کا احتجاج

جمعرات اکتوبر 23 , 2025
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے لاپتہ طالبعلم وہاب بلوچ اور نذیر احمد بلوچ کی بازیابی کے لیے ان کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور لاپتہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ