
بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تگران آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نور احمد ولد نور محمد سکنہ بالیچہ کو قتل جبکہ محیب ولد میا کو زخمی کردیا۔ تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز تربت کے علاقے ناصر آباد کے رہائشی سید ولد الہی بخش کو ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ایک گاڑی سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
