
بلوچستان کے علاقے تمپ کونشقلات میں گزشتہ رات، پاکستانی فوج کی پشت پناہی میں سرگرم ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے آشوبی گلوکار استاد منھاج مختار کے والد محمد بخش کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں اور دہمکی دی گئی اور گھروں میں موجود موبائل فون بھی ضبط کیے گئے۔
اسی دوران نذر آباد میں شہید عاصم کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا، جہاں خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور شہید عاصم کی بیوہ کو سخت دہمکی دی گئی کہ کسی بھی احتجاج میں حصہ نہ لیں، ورنہ جان سے مار دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب استاد منھاج مختار کے گھر پر حملے ہوئے ہیں۔ پچھلے واقعات میں گھروں کو نذر آتش کیا گیا، دستی بم پھینکے گئے اور فائرنگ کی گئی، جس سے خواتین اور بچوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
