
ریاض میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی گفتگو میں بلوچستان کا ذکر ایک الگ ملک کے طور پر کیا، جس کے بعد ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سلمان خان کے ساتھ اس تقریب میں شاہ رخ خان اور عامر خان بھی موجود تھے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ “بلوچستان اور افغانستان سے لوگ مڈل ایسٹ میں کام کرنے آتے ہیں۔”
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ردعمل میں بعض نے اسے زبان کی لغزش قرار دیا، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ بیان دانستہ دیا گیا۔
اب تک سلمان خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس بیان پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
پاکستانی صارفین نے اس بیان پر سلمان خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم بلوچ صارفین نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “بلوچستان کبھی پاکستان کا حصہ نہیں تھا بلکہ اسے مقبوضہ بنایا گیا ہے۔”
سلمان خان کے اس بیان نے بلوچستان کی تاریخ اور شناخت کے حوالے سے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
