پروم: ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی اغوا کے بعد قتل

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل پروم میں پاکستانی فوج کی پشت پناہی میں سرگرم ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے دو نوجوانوں کو گھروں سے اغوا کے بعد قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، قتل ہونے والے افراد کی شناخت ظہور ولد عرض محمد، سکنہ جائیں پروم اور فقیر جان ولد غلام شمبی زئی سکنہ پروم دز کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں نوجوان گزشتہ شب اپنے گھروں سے زبردستی اغوا کیے گئے اور بعد ازاں ان کی لاشیں پھینک دی گئیں۔

واضح رہے کہ ظہور ولد عرض محمد کا بھائی نذر محمد ولد عرض محمد بیس دن قبل اسی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں اغوا اور قتل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ظہور کو بھی اسی طرح قتل کر دیا گیا ہے۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لکوجان: فکری مزاحمت اور شعور کا روشن چراغ اور ایک شاگرد کی یادیں

پیر اکتوبر 20 , 2025
تحریر: دودا بلوچزرمبش مضمون بلوچستان وہ مقدس سرزمین ہے جہاں ہر ذرّہ اپنی مٹی میں داستانِ مزاحمت لیے ہوئے ہے۔ یہ وہ دھرتی ہے جس نے ہمیشہ ایسے نوجوان پیدا کیے جو غلامی کے اندھیروں میں شعور اور روشنی کی مشعل جلانے والے ثابت ہوئے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ