کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5969 دن مکمل

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز قائم دنیا کی طویل اور پرامن احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کی سربراہی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے آج بروز بدھ 5969 ویں روز جاری رہا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ جناح روڈ کوئٹہ سے 27 اگست کو جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا نوجوان ثاقب بزدار بازیاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثاقب بزدار کے کیس کو تنظیمی سطح پر کمیشن برائے جبری گمشدگی اور بلوچستان حکومت کے سامنے پیش کیا گیا تھا، جس کے بعد 9 اکتوبر کو کمیشن نے اس کیس پر قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

وی بی ایم پی کے چیئر مین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ثاقب بزدار کی بازیابی ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم اب بھی سینکڑوں بلوچ لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔

انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ وی بی ایم پی جبری گمشدگیوں کے متاثرین کی آواز کو پرامن اور قانونی دائرے میں رہ کر اُٹھاتا رہے گا تاکہ ہر شہری کو آئینی و انسانی حقوق کی ضمانت فراہم کی جا سکے۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی جیل میں پیشیاں، آن لائن احتجاجی مہم کا آغاز

بدھ اکتوبر 15 , 2025
کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنما سمی دین بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں کو گزشتہ چھ ماہ سے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے اور اب ان کی پیشیاں عدالت کے بجائے جیل کے اندر کرائی جا رہی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ