
تربت: دیہات کے قریب ایک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حادثہ ایم 8 شاہراہ پر لیویز چیک پوسٹ کے نزدیک پیش آیا، جہاں لینڈ کروزر گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔
حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار پیرجان ولد داؤد ساکن تمپ موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ساجد علی ولد کریم بخش سکنہ ہوت آباد زخمی ہوئے۔ لینڈ کروزر کے ڈرائیور، زاھد علی ولد باز محمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
لیویز حکام نے لاش اور زخمی کو علاج اور ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا ہے۔
