
بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے زیر اہتمام آشوب پبلیکشن کی طرف سے اسپر میگزین کا تیرھواں ایڈیشن شائع ہو چکا ہے۔
اس شمارے میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور جدوجہد کے حوالے سے اداریہ اور مختلف لکھاریوں کے تحاریر شامل ہیں۔ ایڈیشن میں خاص طور پر بلوچ رہنما اور بی ایل ایف کے کمانڈر اِن چیف ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا ایک تحریر اور ایک آڈیو پیغام بھی تحریر کی شکل میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، عظیم قومی لیڈر نواب خیربخش مری کا 2006 میں بی بی سی اردو کو دیا گیا ایک انٹرویو بھی بلوچی ترجمے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
مزید برآں، بی ایل ایف کی فوجی کاروائیوں کی ماہانہ رپورٹس اور گزشتہ مہینے شہید ہونے والے سرمچاروں کی تصاویر بھی اس میگزین میں شامل کی گئی ہیں، جو اس شمارے کو مزید معلوماتی اور دستاویزی رنگ دیتی ہیں۔
