
بلوچستان کے علاقے تمپ، کونشقلات میں ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی جانب سے میر جان نامی شخص کے گھر پر دستی بم حملے میں خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں میر جان، ان کا بیٹا داد جان اور بیوی بی بی نسیمہ شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بی بی نسیمہ کی حالت تشویشناک ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد نے رات کے وقت میر جان کے گھر پر دو دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈیتھ اسکواڈ کارندے میر جان کی بہن کے گھر پر دستی بم حملہ کرچکے ہیں جس میں خواتین اور بچے زخمی ہوئے تھے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمپ میں ڈیتھ اسکواڈ کارندے پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم ہیں اور سعید ولد تحصیلدار عابد کی پشت پناہی میں مقامی افراد پر حملے، گھروں پر دستی بم اور بلوچ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔
