
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 9 اکتوبر کی شام ساڑھے 6 بجے کے قریب مند کے علاقہ سورو میں قابض پاکستانی فوج کے خفیہ ادارہ ایم آئی کے دفتر کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں راکٹ لانچر لگنے سے ایک مورچہ تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں گزشتہ رات بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے سوراب کے علاقے بینچہ کے مقام پر کراچی کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران ایک آبادکار کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا جس سے تفتیش جاری ہے جبکہ سوراب سے ایک کنسٹرکشن کمپنی میں کام کرنے والے سات افراد کو حراست میں لے کر ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد انھیں چھوڑ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ سورو، مند میں ایم آئی کے دفتر پر حملے اور سوراب میں مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
