
بلوچستان کے علاقے سوراب میں آج شام مسلح افراد کی بڑی تعداد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے اسنیپ چیکنگ کی، دوران چیکنگ 1 افراد کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب اسی مقام پر مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی پر دوھا بول کرکے وہاں موجود 7 مزدوروں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم اس دوران کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ضلع کیچ کے علاقے مند میں فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنائی گئی، ذرائع نے بتایا کہ آج مغرب کے وقت مسلح افراد نے سورو میں ایف سی کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تاہم ان کاروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔
