قلات: مسجد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام/مؤذن جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے رئیس توک شادیزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسجد کے اندر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں مؤذن شیر احمد جتک ولد شاہ مراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ فجر کے وقت اذان کے دوران پیش آیا، جب نامعلوم حملہ آوروں نے مسجد میں گھس کر مؤذن کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تاہم تاحال قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، 8 افراد گرفتار

جمعرات اکتوبر 9 , 2025
بلوچستان کے علاقے سوراب میں آج شام مسلح افراد کی بڑی تعداد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے اسنیپ چیکنگ کی، دوران چیکنگ 1 افراد کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق دوسری جانب اسی مقام پر مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی پر دوھا بول کرکے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ