کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5962 ویں روز بھی جاری

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کی سربراہی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5962 ویں روز بھی جاری رہا۔

تنظیم کی جانب سے ثاقب احمد بزدار ولد احمد خان کے جبری گمشدگی کے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کمیشن اور صوبائی حکومت کو جمع کرایا گیا۔ وی بی ایم پی نے صوبائی حکومت اور کمیشن سے اپیل کی کہ وہ ثاقب احمد بزدار کی باحفاظت بازیابی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

لواحقین نے وی بی ایم پی کے پاس تفصیلات جمع کراتے وقت بتایا کہ ثاقب احمد کو رواں سال 27 اگست کو جناح روڈ کوئٹہ، خبیر بینک کے قریب سے سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ان کے مطابق اب تک اہل خانہ کو ثاقب احمد کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ثاقب احمد کی جبری حراست کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے بعد باہر آ رہے ہیں، اسی دوران کچھ اہلکار انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا لیتے ہیں، اور وہ گاڑی بعد ازاں کوئٹہ کینٹ کی جانب جاتی دکھائی دیتی ہے۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ تنظیم کی جانب سے ثاقب احمد بزدار کے کیس کو قانونی طور پر متعلقہ اداروں تک پہنچایا جائے گا اور ان کی بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

انہوں نے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہان سے اپیل کی کہ اگر ثاقب احمد پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، اور اگر وہ بےگناہ ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ ان کے خاندان کو درپیش ذہنی اذیت کا خاتمہ ہو۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات: مسجد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام/مؤذن جاں بحق

جمعرات اکتوبر 9 , 2025
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے رئیس توک شادیزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسجد کے اندر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں مؤذن شیر احمد جتک ولد شاہ مراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ فجر کے وقت اذان کے دوران پیش آیا، جب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ