ڈیرہ مراد جمالی میں قابض فورسز کے اہلکار پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہے بی آر جی

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی پٹ فیڈر ریلوے پل پر دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔ اس دوران قابض پاکستانی فورسز کی ٹیم اسے ناکارہ بنانے کی کوشش میں مصروف تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض فورسز کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے اور ٹریک سمیت پل کو بھی شدید نقصان پہنچا

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ایسے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5962 ویں روز بھی جاری

جمعرات اکتوبر 9 , 2025
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کی سربراہی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5962 ویں روز بھی جاری رہا۔ تنظیم کی جانب سے ثاقب احمد بزدار ولد احمد خان کے جبری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ