منگچر: بھتہ خوروں کے ساتھ جھڑپ میں چار ساتھی شہید، جوابی کاروائی میں دو بھتہ خور ہلاک ایک زخمی۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ منگچر گورکی میں بھتہ خوروں نے پیٹ پیچھے وار کرتے ہوئے تنظیم کے چار ساتھی شہید کیے جبکہ جوابی کاروائی میں سماجی برائیوں میں ملوث دو عناصر ہلاک جبکہ شاکر نامی ان کا سرغنہ زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے بلوچ لبریشن آرمی کو علاقے کے عوام کی طرف سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ شاکر علاقے میں گاڑیوں سے بھتہ اور ٹیکس وصول کرنے کے علاوہ لوگوں کو بلاوجہ تنگ کر رہا ہے۔ انہی شکایات کو لے کر بی ایل اے کے سر مچار شاکر سے بات کرنے گئے اور بلوچ سرمچاروں نے وہاں پہنچنے پر شاکر کے دو بندوں کو پکڑا اور شاکر کو بلانے کو کہا اس پر شاکر کے گھر سے عورتوں نے قرآن سرمچاروں کے سامنے رکھے کہ انھیں چھوڑدیا جائے جس پر بلوچ لبریشن آرمی کے ساتھیوں نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ وہ صرف شاکر سے اس وقت بات کرنا چاہتے ہیں اور انھیں وارننگ دینے آئے ہیں کہ علاقے کے لوگوں کو تنگ نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب شاکر وہاں پہنچا تو ہمارے سرمچاروں نے ان سے بات کی اور کہا کہ یہاں لوگوں سے شکایتیں موصول ہورہی ہیں کہ آپ لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں اور علاقے میں گاڑیوں سے ٹیکس وصول کر رہے ہیں، لہذا اس طرح کے عمل سے گریز کریں۔ بی ایل اے کے سرمچاروں کی باتیں سن کر شاکر نے کہا کہ وہ آئندہ اس طرح کے عمل نہیں کریں گے۔ مگر سرمچاروں کے نکلتے ہی شاکر نے اپنے بندوں کے ہمراہ سرمچاروں پر فائرنگ کھول دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ان کی فائرنگ سے بی ایل اے کے چار ساتھی سنگت گل خان عرف یاسین، سنگت عنایت اللہ عرف حافظ، سنگت عزت اللہ عرف سعید، سنگت شئے مراد عرف سلام شہید ہوئے۔ بی ایل اے کے ان چاروں شہید ساتھیوں نے 2023 میں تنظیم میں شمولیت اختیار کیا جوکہ روز شہادت تک اپنے قومی فرائض کو بہادری سے سرانجام دے رہے تھے۔ بی ایل اے اپنے ان چاروں شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو اپنے قومی فرائض کو سرانجام دیتے ہوئے شہدا کے صفوں میں شامل ہوگئے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ علاقے میں سرگرم تمام بھتہ خوروں و دیگر سماجی برائیوں میں ملوث افراد کو تنبیہ کرتے ہیں کہ اپنے سرگرمیوں سے باز آجائیں اور عوام کو تنگ نہ کریں، وگرنہ بی ایل اے ہر ایک کا احتساب کریگی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آواران میں ڈیم بنانے والی کمپنی اور جاسوسی کے آلات کو نشانہ بناکر تباہ کیا۔ بی ایل ایف

جمعرات اکتوبر 9 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 6 ستمبر کی رات 10:00بجے کے قریب آواران کے علاقہ پیراندر، جھکرو میں ڈیم بنانے والی کمپنی کی تمام بھاری مشینری کو حملے میں نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کیا۔ یہ ڈیم قابض پاکستانی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ