شکارپور میں جعفر ایکسپریس پر بم حملہ، 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، بی آر جی نے ذمہ داری قبول کرلی

شکارپور: سندھ کے ضلع شکارپور کے قریب جعفر ایکسپریس کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا شکارپور کے نواحی علاقے سلطان کوٹ کے قریب ریلوے پٹڑی پر ہوا، جس کے نتیجے میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ اسٹیشن سے گزر رہی تھی۔ واقعے کے بعد ریلوے ٹریک کو دونوں جانب سے بند کر دیا گیا ہے اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، تاہم ہلاکتوں کی تصدیق تاحال نہیں کی گئی۔

دوسری جانب بلوچ مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے آج شکار پور اور جیکب آباد کے درمیانی شہر سلطان کوٹ کے مقام پر آئی ای ڈی نصب کر کے جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ ٹرین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکار سفر کررہے تھے۔ دھماکے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ ٹرین کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی۔

انہوں نے کہا کہ بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: خودکش دھماکے میں جاں بحق باپ اور بھائی کی لاشوں کے عوض پیسے مانگے گئے، لواحقین

منگل اکتوبر 7 , 2025
کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے ہیڈکوارٹر پر 30 ستمبر کو ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہسپتال کے عملے نے ان سے لاشوں کی حوالگی کے لیے رقم طلب کی۔ نیاز محمد بڑیچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ