خاران جوڈیشل کمپلیکس پر مسلح افراد کا حملہ، قاضی اغواء، عمارت نذرِ آتش

بلوچستان کے ضلع خاران کی تحصیل مسکان قلات میں واقع جوڈیشل کمپلیکس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے عمارت کو آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران حملہ آور قاضی مسکان قلات کو بھی اغواء کرکے اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔

پولیس اور لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس کو پہنچنے والے مالی نقصان اور قاضی کی بازیابی کے حوالے سے فی الحال مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہید ظفر بلوچ

پیر اکتوبر 6 , 2025
تحریر: لطیف بلوچزرمبش مضمون انسان کبھی بیک وقت آزاد اور غلام نہیں ہو سکتا۔ یہ ممکن ہے کہ اسے جیل میں قید کر دیا جائے، زنجیروں میں جکڑ دیا جائے اور زبردستی حکمرانوں کے احکامات پر چلنے پر مجبور کیا جائے۔ لیکن ایک آزاد انسان ان مجبوریوں کے باوجود ہمیشہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ