زہری میں پاکستانی فوج کی فوجی جارحیت جاری، شیخ عبدالصمد کی بہن صفیہ بی بی سمیت دو افراد جبری لاپتہ، متعدد مکانات تباہ

Oplus_0

بلوچستان کے علاقے زہری میں پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت مزید شدت اختیار کر گئی ہیں، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز نورگامہ گاؤں میں متعدد گھروں کو دھماکوں کے ذریعے تباہ کردیا گیا۔

فوجی جارحیت کے دوران شیخ عبدالصمد کے تمام گھروں کو ڈائنامائٹ سے اڑا دیا گیا جبکہ ان کی کم عمر بہن صفیہ بی بی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تاحال ان کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب اسی گاؤں میں مختلف دکانوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔ مقامی افراد کے مطابق سیٹھ اسد زہری اور زائد ولد عبدالعزیز نامی شخص کو بھی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ چند دنوں میں زہری کے مختلف علاقوں میں فورسز کی فوجی جارحیت کے دوران متعدد بےگناہ افراد کو قتل کیا گیا، کھڑی فصلوں کو نذرِ آتش کیا گیا اور آبادیوں پر شیلنگ کی گئی۔ مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث درست معلومات تک رسائی انتہائی مشکل ہوگئی ہے۔

علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے اور مقامی آبادی گھروں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے، جبکہ زہری میں ریاستی جبر کے خاتمے کے حوالے سے اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی این ایم کے سیکریٹری جنرل دل مراد بلوچ کے والد انتقال کر گئے

پیر اکتوبر 6 , 2025
خضدار: بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے سیکریٹری جنرل دل مراد بلوچ کے والد رحیم بخش بلوچ آج صبح انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق مرحوم رحیم بخش بلوچ کا تعلق خضدار کی تحصیل گریشہ کے علاقے بدرنگ سے تھا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور علاج کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ