واشک میں قابض پاکستانی فوج پر حملے میں چار اہلکار ہلاک اور افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے تنظیم کے خفیہ ونگ کی اطلاع پر 5 اکتوبر کو صبح 9 بجے کے قریب واشک کے علاقے پتک میں چین- پاکستان اقتصادی راہداری روڈ پر قابض پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا اور انہیں بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے چار اہلکار موقع پر ہی ہلاک، جبکہ ایک افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے۔ کامیاب کاروائی کے بعد سرمچار بحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ واشک میں چار فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور افسر سمیت دو کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بی ایل ایف عزم کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض قوتوں کے مکمل انخلاء اور بلوچستان کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی و بلوچستان میں داعش کے تین کمانڈر ہلاک

اتوار اکتوبر 5 , 2025
بلوچستان کے علاقے خضدار میں ایک سینئر پاکستانی داعش (خراسان) کمانڈر عاصم بلوچ اپنے تاجک ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق عاصم بلوچ ضلع مستونگ کا رہائشی تھا اور مستونگ میں داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کے بعد وہاں سے بے دخل ہو چکا تھا۔ حال ہی میں نامعلوم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ