
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول کر پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔ مسلح افراد وہاں موجود پولیس اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو کسی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر رہا کردیا۔
حملے کی ذمہ داری تا حال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
