بسیمہ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج صبح بسیمہ کے علاقے پتک میں اس وقت مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا جب پاکستانی فورسز کا تین گاڑیوں پر مشتمل قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ حملے کے دوران کافی دیر تک شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدید حملے میں کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، تاہم سرکاری تصدیق کے بعد ہی ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم ہو سکے گی۔

بلوچستان میں اس نوعیت کے حملے عموماً بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے کیے جاتے ہیں جو بعد ازاں ان کی ذمہ داری بھی قبول کرتی ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ورلڈ سندھی کانگریس کی 37ویں بین الاقوامی کانفرنس میں جاسم بلوچ کی بلوچستان کے مسئلے پر تاریخی تقریر

اتوار اکتوبر 5 , 2025
ورلڈ سندھی کانگریس کی جانب سے لندن میں منعقدہ 37ویں بین الاقوامی کانفرنس آن سندھ 2025 میں بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) کے رہنما اور لندن یونٹ کے سیکرٹری جاسم بلوچ نے بلوچستان، سندھ، پشتونخوا اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ایک جامع اور تاریخی خطاب کیا۔ کانفرنس کا انعقاد 4 […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ