سوراب اور پنجگور دو مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد ہلاک

بلوچستان میں مرکزی شاہراہوں پر دو ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں مجموعی طور پر 8 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

پہلا حادثہ پنجگور کے علاقے سبزآب اور ناگ کے درمیان پر پیش آیا جہاں زمیاد اور پروبکس گاڑی میں تصادم ہوا۔ حادثے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جب کہ ایک شخص شدید زخمی بتایا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق زمیاد میں سوار افراد کا تعلق پنجگور سے تھا جبکہ پروبکس گاڑی میں موجود افراد کا تعلق خضدار سے بتایا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا۔

دوسرا حادثہ سوراب کے نغاڑ کے قریب مرکزی شاہراہ این-25 پر پیش آیا جہاں ایک کار اور فروٹ سے لدے ٹرک میں تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تمام 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے پانچوں افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹکر کے باعث کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ ٹرک سے فروٹ سڑک پر بکھر گیا۔ پولیس اور ریسکیو حکام نے شاہراہ کو کلیئر کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات و تربت حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 6 اہلکار ہلاک ہوگئے – بی ایل اے

منگل ستمبر 30 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات اور تربت میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے زاوہ میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے چھ اہلکاروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ