آواران میں دو فوجی اہلکار ہلاک، تین زخمی اور بارکھان میں کنسٹرکشن کمپنی کی مشینری کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کسرمچاروں نے 24 ستمبر 2025 کی صبح 8:00 بجے آواران کے علاقہ بزداد، کرکی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پیادہ گشتی ٹیم کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ حملے کے آدھا گھنٹہ بعد ہیلی کاپٹر آکر فوجیوں کے لاشوں اور زخمیوں کو لے گئے۔ سرمچار کاروائی کے بعد با حفاظت اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور کاروائی میں 20 ستمبر 2025 کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے بارکھان کے علاقے وادی بغاؤ، پرغاڑہ میں روڈ پر کنسٹرکشن کا کام کرنے والی کمپنی کے مشینری پر فائرنگ کی اور پھر کریش پلانٹ سمیت مشینری کو نذر آتش کردیا جس کے نتیجے میں مشینری کو شدید نقصان پہنچا۔ مشینری میں جنریٹر اور گریڈر بھی شامل تھے۔

آخر میں کہا گیا کہ بی ایل ایف کرکی، بزداد میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کرنے، اور بغاؤ، بارکھان میں روڈ پر تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ادب (لٹریچر)بطور محاذ آزادی

جمعرات ستمبر 25 , 2025
تحریر: رامین بلوچ ادب (لٹریچر) ہمیشہ سے مقبوضہ سماج کے شعور کا آئینہ رہا ہے۔ یہ محض جذبات و احساسات کے اظہار کا وسیلہ نہیں بلکہ ایک زندہ اور آزادی دوست قوم کے فکری، سماجی اور سیاسی رویوں کی تشکیل کا محرک بھی ہے۔ تاریخ اس حقیقت کی شاہد ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ