
آج صبح دالبندین میں پاکستانی فوج نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں بی ایس او (پجار) کے سابق چیئرمین ایڈوکیٹ زبیر بلوچ جاں بحق ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، فوج نے صبح تقریباً چار بجے گھر کو گھیرے میں لیا اور فائرنگ کی، جس کے باعث زبیر بلوچ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔
اب تک اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ چھاپے کے دوران مزید جانی نقصان یا گرفتاری ہوا ہے کہ نہیں۔
تاہم مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔