
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ مجد پیر کراس سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کو چند روز قبل جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
دونوں مقتول نوجوانوں کی شناخت فہیم ولد قاسم اور باقر بلوچ ولد اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی ہے، جو آپس میں رشتہ دار اور آواران کے علاقے چیدگی کے رہائشی تھے۔ لیویز ذرائع کے مطابق فہیم کو 11 ستمبر کو آواران مین بازار سے جبکہ باقر کو 12 ستمبر کو جھاؤ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز ان دونوں کی تشدد شدہ لاشیں جھاؤ کے مجد پیر کراس پر پھینکی گئیں۔
