زہری: پاکستانی فوج کے ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق، پانچ زخمی

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں پاکستانی فوج کی جانب سے تراسانی کازوے کے قریب ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین اور ایک مرد سمیت چار افراد جان بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈرون حملہ ایک مجمع کے قریب کیا گیا، جس میں علی اکبر میراجی، ان کی اہلیہ اور دو دیگر رشتہ دار جاں بحق ہوئے۔ جان بحق ہونے والوں میں ایک راہگیر بھی شامل تھا، جبکہ زخمیوں میں خواتین اور مرد دونوں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جان بحق ہونے والے مولوی علی اکبر میراجی اپنے خاندان کے ہمراہ سوراب گدر تعزیت کے لیے گئے تھے اور واپسی پر اپنے گھر فراخود جا رہے تھے جب ان کا قافلہ ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری ہیں۔

پاکستانی فورسز کی جانب سے آج کے ڈرون حملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم دو روز قبل آئی ایس پی آر نے زہری میں جیٹ طیاروں کی بمباری کی تصدیق کی تھی۔ اس بمباری میں فوجی ترجمان کے مطابق بلوچ آزادی پسندوں کے خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، مگر مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عام آبادی بھی متاثر ہوئی، جس میں پندرانی قبیلے کے تین افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ گیارہ اگست سے زہری کے مختلف علاقے بلوچ آزادی پسندوں کے کنٹرول میں ہیں۔ اس دوران پاکستانی فورسز کو متعدد حملوں کا سامنا رہا، جن میں کئی اہلکار ہلاک ہوئے۔ بلوچ آزادی پسندوں کی مشترکہ تنظیم براس نے زہری پر کنٹرول اور پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: لاپتہ نوجوان کے اہلخانہ نے تین دن کی مہلت، بازیاب نہ ہوئے ایم 8 شاہراہ بند کریں گے

جمعرات ستمبر 18 , 2025
تربت شہر سے لاپتہ ہونے والے عبدالطیف ولد عبدالرحمن کی بازیابی کے لیے ان کے اہلخانہ نے حکومت اور انتظامیہ کو تین دن کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر عبدالطیف کو بازیاب نہ کرایا گیا تو وہ ایم 8 شاہراہ کو جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ