بلوچستان میں ٹریفک حادثات، 5 سال میں 1,743 ہلاک اور 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد زخمی

بلوچستان بھر میں ٹریفک حادثات میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے انسانی جانوں کا ضیاع اور ہزاروں خاندان ذہنی، جسمانی اور مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں (22 اکتوبر 2019 تا 12 ستمبر 2025) کے دوران بلوچستان کی شاہراہوں پر 77 ہزار 826 حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 1,743 افراد ہلاک جبکہ 1 لاکھ 3 ہزار 902 افراد زخمی ہوئے۔

رواں سال جنوری سے جون 2025 کے دوران ہی 12 ہزار 110 حادثات رونما ہوئے جن میں 239 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 15 ہزار 690 زخمی ہوئے۔ 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق بھی صورتحال تشویشناک رہی جہاں 20 ہزار 300 حادثات میں 471 اموات اور 17 ہزار 500 سے زائد افراد زخمی یا مستقل معذور ہوئے۔

ماہرین کے مطابق حادثات کی بڑی وجوہات میں تیز رفتاری، خستہ حال سڑکیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، اور ٹریفک کنٹرول کی ناکامی شامل ہیں۔ دوسری جانب شہری اور انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ سرکاری دعوؤں کے باوجود سڑکوں کی مرمت، ٹریفک کنٹرول اور ریسکیو سہولیات میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آئی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات اور نوشکی سے ایک شخص کی نعش برآمد، ایک لاپتہ شخص بازیاب

منگل ستمبر 16 , 2025
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں نے لاش کی اطلاع لیویز فورس کو دی۔ لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور بعدازاں شناخت کے لیے آر ایچ سی مندے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ