کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کو حملے میں نشانہ بناکر دو اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چودہ ستمبر 2025 کے دوپہر 12 بجے کے قریب کولواہ کے علاقے ڈاک کے مقام پر بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ واضح رہے قابض پاکستانی فوج ڈرونز اور جاسوسی کیمرے فضا میں اڑا کر گزشتہ رات سے مختلف مقامات پر نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور آج صبح چالیس سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلے نے کولواہ کے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کی املاک کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا اور نذرآتش کیا، نہتے عوام کو انتہائی ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جن میں بزرگ خواتین بھی شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آپریشن میں شریک قابض پاکستانی فورسز کے قافلے کو واپسی پر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مظلوموں کی تعلیم و تربیت

اتوار ستمبر 14 , 2025
تحریر: داد جان بلوچزرمبش مضمون مظلوموں کی تعلیم و تربیت, مشہور برازیلی ماہر تعلیم پاؤلو فرائرے کی کتاب ہے۔ یہ کتاب انیس سو ستر میں شائع ہوئی اور اس کا بنیادی مقصد تعلیمی نظام کو سماجی انصاف کے لیے استعمال کرنا ہے۔ فرائرے نے تعلیم کے روایتی طریقوں کو تنقید […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ