
بلوچستان کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کی فوجی جارحیت کے دوران ایک خاتون شدید تشدد سے زخمی ہو گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت “دُرین” کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، فوج نے دُرین کے گھر پر دھاوا بول کر اسے بلڈوزر سے مسمار اور نذر آتش کر دیا، جبکہ اس کے علاوہ متعدد گھروں کو بھی مسمار کیا گیا۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
