خاران اور خضدار میں ڈیتھ اسکواڈ پر حملے، 4 ہلاک اور 7 اغوا

بلوچستان کے اضلاع خاران اور خضدار میں مسلح افراد کے دو مختلف حملوں میں چار ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے ہلاک جبکہ سات کارندوں کو اغوا کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خضدار کے کے علاقے اورناچ بازار میں آج صبح تقریباً گیارہ بجے نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ڈیتھ اسکواڈ کے اہم سرغنہ میر الہی بخش سمالانی عرف “علو” کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق علو متعدد بلوچ نوجوانوں کے قتل اور جبری گمشدگیوں میں ملوث رہا ہے۔

دوسری جانب خاران کے علاقے لجے میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ کے سربراہ حافظ ممتاز کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں چار ڈیتھ اسکواڈ کارندے ہلاک اور پانچ سے چھ دیگر کارندوں کو مسلح افراد گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

ہلاک شدگان کی شناخت جنگی خان، سید خان، حسرت اور ثناء اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جو حافظ ممتاز کی قیادت میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تربت اور مستونگ میں بھی ایسے ہی واقعات پیش آئے تھے جن میں ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے ہلاک اور ایک آرمی اہلکار گرفتار ہوا تھا۔ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی، تاہم حالیہ حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوہلو: ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کے ٹھکانے پر مسلح افراد کا حملہ، تین ہلاک

جمعرات ستمبر 11 , 2025
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 8 ستمبر کی شب مسلح افراد نے ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین کارندے ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق رات 11 بجے کوہلو کے علاقے ڈیری فارم میں واقع ڈیتھ اسکواڈ کے ٹھکانے پر مسلح افراد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ